پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی تیاری شروع، رانا ثناء اللہ نے وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد مسلم لیگ ن انتخابات میں جانا چاہتی تھی لیکن اتحادی جماعتوں اور کچھ محب وطن افراد کے کہنے پر حکومت سنبھالی کیونکہ ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا اگر پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگی تو یہ گورنر راج کے نفاذ کا جواز ہو گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد جس طرح کا ماحول بنا ہے اور میڈیا اور سوشل میڈیا پر جس طرح کی گفتگو سننے کو مل رہی ہے، میں ایک وکیل کے طور پر اس پر افسردہ ہوں۔ لیکن کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ایسی گفتگو میں وزن پیدا کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں