فواد چودھری سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سوگئے، تصویر وائرل

اسلام آباد (پی این آئی ) فواد چودھری سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے کرتے سو گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہو گئی۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے فواد چودھری نیند کی آغوش میں پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری کی میڈیا روم میں سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چودھری کے سونے کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا روم میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار میں سو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں