اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کےتین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ساڑھے 11 بجے تک ان سے حلف لینےکا حکم دیا تھا لیکن تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے معذرت کرلی جس کے بعد اب صدر مملکت ان سے حلف لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں