لاہور (پی این آئی) پرویز الٰہی ایوان ِ صدر اسلام آباد میںوزارت اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔تیاریاں شروع کر دی گئیں۔پرویز الٰہی خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔اس سے قبل پرویز الہٰی کو گورنر ہاوس لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی سمیت مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے بیشتر رہنما حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہاوس پہنچ گئے ہیں نومنتخب وزیر اعلٰی کے ساتھ ان کا عملہ بھی موجود ہے، تاہم نہیں گورنر ہاوس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، گورنر ہاوس کے گیٹ بند کر دیے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں