لاہور (پی این آئی) پرویز الہٰی کو گورنر ہاوس لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی سمیت مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے بیشتر رہنما حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہاوس پہنچ گئے ہیں۔
نومنتخب وزیر اعلٰی کے ساتھ ان کا عملہ بھی موجود ہے، تاہم نہیں گورنر ہاوس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، گورنر ہاوس کے گیٹ بند کر دیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے سینئر رکن میاں محمود الرشید کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بلیغ الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نومنتخب وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی سے حلف لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں