سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت نے پلان بی تیار کر لیا، کیا ہونیوالا ہے؟ بڑادعویٰ کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد نے پلان بی تیار کرلیا ہے، اسلام آباد (شہباز شریف اور حکومتی اتحاد)، لندن (نواز شریف) اور دبئی (آصف علی زرداری) میں ہونے والے رابطوں میں پارلیمان کی بھرپور طاقت کے اظہار کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں اظہر جاوید نے دعویٰ کیا کہ اتحادی حکومت نے آپشن بی تیار کرلیا ہے، ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ خلاف آنے کے بعد بڑی جنگ کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

 

اسلام آباد اور لندن میں ہاٹ لائن پر رابطے جاری ہیں اور نواز شریف نے بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اظہر جاوید کے مطابق یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں، فیصلہ خلاف آنے پر پارلیمان اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ لندن، اسلام آباد اور دبئی رابطوں میں اس حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ ایک جماعت کے حق میں آنے والے تمام فیصلوں کی روشنی میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز سمیت پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا “ایک بڑا سیاسی طوفان پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، گزشتہ سات سال سے ایک شخص کو اقتدار تک پہنچانے اور ہیرو کو پوجنے والے فیصلے تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، ایک طرف جھکنے والے ترازو کو تھامنے والے منصفوں کے فیصلے حالات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ،اللہ رحم کرے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں