لاہور(پی این آئی)ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی کو 10ووٹ مل جائیں گے، ماہر قانون کا بڑا دعویٰ۔۔۔ تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق کا دعویٰ ہے کہ سارے دلائل سن کر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کلعدم ہو گی۔ مسترد شدہ ووٹ چودھری پرویز الٰہی کے ہیں وہ ان کو مل جائیں گے۔
سارے دلائل سن کر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کلعدم ہو گی- مسترد شدہ ووٹ چودھری پرویز الہی کے ہیں وہ ان کو مل جائیں گے- چودھری پرویز الہی یوں 186 ووٹ لے کر وزیراعلی منتخب ہوں گے اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق انشاللہ کل حلف اٹھائیں گے—-
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) July 26, 2022
چودھری پرویز الہی یوں 186 ووٹ لے کر وزیراعلی منتخب ہوں گے اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق انشاللہ کل حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ اب تک سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا اور ساڑھے سات بجے فیصلہ سنا یا جائیگا تاہم اظہر صدیق نے قبل از وقت بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں