اینکر عمران ریاض کی ٹی وی پر واپسی ، پہلے پروگرام میں پروفیشنل زندگی کی کہانی سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی )سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے نجی ٹی وی ایکسپریس پروگرام ’’تکرار‘‘ دوبار ہ شروع کر دیا ہے ۔ اینکر پرسن عمران ریاض نے اپنے ناظرین کو خوش آمدید کہا انکا کہنا تھا کہ میں نے بہت عرصہ بعد یہ جملہ بولا ہے کیونکہ عام انتخابات کے بعد ایکسپریس کا پروگرام چھوڑ دیا تھا جنہوں نے وجہ جاننی ہے وہ مجھ سے سوشل میڈیا پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ میں وہاں پر کھل کر بولتا ہوں ، ٹی وی پر مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہوتی ہے ۔

اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے ایکسپریس چینل جب لانچ ہوا تو بطور ٹرینی رپورٹر اپنے کام کا آغاز کیا ، کہانی 2007سے شروع ہوئی پھر کچھ عرصہ بریک لیا اس دوران مختلف ٹی وی چینلز کی طرف سے انہیں پیشکش ہوئیں لیکن ایکسپریس میرا گھر ہے جہاں میرے پرانے دوست ہیں ۔پہلے دن سے میرے ساتھ وہی پرانی ٹیم ہے جو پچھلے 15سال سے کام کر رہی ہے ہم نے ایک دوسرے کو نہیں چھوڑا ہمارا تعلق فیملی سے بڑھ کر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close