حمزہ شہباز کی کابینہ کے حلف اٹھانے والے 34 وزراء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے34 وزراکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ میں تین خواتین وزرا بھی ہیں، خواتین وزرا میں صباصادق، ثانیہ عاشق اور عظمیٰ بخاری شامل ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ روزگورنر ہاس لاہور حلف اٹھایا تھا،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمی بخاری اور اسد کھوکھر، مجتبی شجاع الرحمان، جہانگیر خانزادہ، بلال اصغر وڑائچ اور فدا حسین وٹو بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہیجس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر کے روز تک ٹرسٹی وزیراعلی رہنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close