تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، سیلاب کا الرٹ جاری

تربیلا(پی این آئی)تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، سیلاب کا الرٹ جاری۔۔ تربیلا ڈیم کا اسپل ویزکھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close