وزیراعظم شہباز شریف پنجاب میں گورنر راج لگا کر استعفیٰ دیدیں، سینئر صحافی کا مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا۔ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں فل کورٹ بینچ کی استدعا مسترد کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر ابصار عالم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں ابھی اسی وقت کم کردیں جیسے عمران خان نے کی تھیں۔

 

 

جس طرح فواد چودھری کے چچا گورنر الطاف حسین نے کورٹ فیصلے کے بعد کیا تھا ویسے ہی پنجاب میں گورنر راج لگادیں اور اپنی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر اسمبلی کو نیا وزیر اعظم چننے دیں۔انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا “سیاست کرنی ہے تو تُن کے کریں ورنہ آرام فرمائیں اب۔”خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حکمران اتحاد کی ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا کیس منگل کو دن ساڑھے 11 بجے سنا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close