شریف خاندان سے متعلق خبر پر سلیمان شہباز اینکر پرسن طلعت حسین پر برس پڑے، جھوٹا اور مکار قرار دیدیا

لندن (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین کی جانب سے مریم نواز کی کردار کشی کی سازش کا دعویٰ سامنے آنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے انہیں جھوٹا اور مکار قرار دے دیا۔طلعت حسین کے ٹویٹ کے جواب میں سلیمان شہباز نے لکھا “تم جھوٹے بھی ہو اور مکار بھی۔”ایک اور ٹویٹ میں سلیمان شہباز نے طلعت حسین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا “میرے ساتھ لندن میں جو باتیں کی تھیں وہ بتاؤ جھوٹے صحافی۔

 

“سلیمان شہباز کے سخت الفاظ پر صحافی رضا رومی نے کہا “سلیمان صاحب ایک صحافی کو جھوٹا اور مکار کہنے سے بات نہیں بنے گی۔ آپ خبر کو جھوٹ کہیں، وضاحت دیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ واضح موقف کے بغیر یہ معاملہ آپ کی اور آپ کی پارٹی اور خاندان کی ساکھ ہی کو نقصان پہنچائے گا۔ طلعت حسین تحقیق کے بغیر بات نہیں کرتے۔”رضا رومی کو جواب دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا “ضا صاحب خبر ہے کیا؟ اصل بات ہے کچھ صحافی اپنا غصہ اور اپنا بدلہ ہمارے کندھوں پر بندوق رکھ کے لینا چاہتے ہیں۔ ہمارے خاندان میں نفاق کے بیج بونے کی مکروہ کوشش ہے اور کچھ نہیں۔”خیال رہے کہ طلعت حسین نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے آج اپنی تمام سیاسی تکالیف کا خلاصہ بیان کیا۔ نظام نے ان کے ساتھ جو بھی کیا وہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے مگر ان کے خاندان کا اپنا فرد کچھ عرصہ پہلے تک پنڈی اور آبپارہ کے سامنے عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کو ‘تن’ کے رکھنے کی مہم چلاتا رہا۔ سب کو کہتا تھا ‘ان کی گردنوں میں سریا’ ہے۔ میڈیا میں پیسے دے کر پروگرام کراتا تھا۔

 

کہتا تھا مریم کی ایسی کی تیسی کریں۔ جب اندر ایسے اخلاق اور شرم سے عاری لوگ موجود ہوں تو غیروں سے گلہ کیا۔طلعت حسین کے مطابق ان میٹنگز کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور جن کے ساتھ یہ بات چیت ہوتی تھی وہ بھی موجود ہیں۔ مریم اور نواز شریف چاہیں تو تصدیق کر سکتے ہیں مگر وہ نہیں کریں گے، ان کو بھی پتا ہے کہ اس گھس بیٹھیے کا کھرا کہاں ختم ہوتا ہے۔طلعت حسین کے ان الزامات پر مسلم لیگ ن یا نواز شریف خاندان کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم سلیمان شہباز شریف نے اینکر پرسن کو ان الزامات پر جھوٹا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں