آصف علی زرداری کو نئے انتخابات کیلئے راضی کرنے کا دعویٰ، دبئی جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو فوری نئے انتخابات کیلئے راضی کیا جا رہا ہے، ملک کی ایک اہم شخصیت دبئی میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساق صدر کی دبئی روانگی کے حوالے سے بڑا دعوٰی کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور ایک اہم شخصیت دبئی میں موجود ہیں، آصف علی زرداری کو ملک میں فوری الیکشن کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔

 

حالات نظائر اور قرائن بتاتے ہیں زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آصف زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ زرادری صاحب اپنے نواسے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بنی گالا کا کچن سنبھالتے تھی اور زمین الاٹمنٹ اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھی، پی ٹی آئی نے کالے کرتوت کو چھپانے کے لئے فرح گوگی کو بھگایا۔شرجیل میمن نے کہا کہ زرادری صاحب مرد مجاہد ہیں ان کو بھاگنے کی ضرورت نہیں جلد واپس آئیں گے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے، زرداری اکیلے ان سب کے لئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری اگر 11سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ آصف زرداری کی صاحبزادی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا۔

 

 

ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں۔بختاور بھٹو نے بتایا کہ ایک نانا کے طور پر آصف زرداری اپنے نواسے کا پہلا جنم دن اور وقت ساتھ گزارنے کے لیے یہاں دبئی پہنچے ہیں۔ آصف زرداری کا یہ وزٹ پچھلے مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق صدر آصف علی زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close