کیس کو طول دینے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کیس میں ایک ہی سوال ہے کہ پارٹی سربراہ ہدایت دے سکتا ہے یا نہیں؟.کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو طول دینے کی ضرورت نہیں ‘ہمارے ملک میں پہلے ہی گورنس کا بڑا ایشو ہے دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ وہ فل بنچ کے بارے میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔

 

جسٹس اعجازالااحسن نے کہا کہ آپ کی مرضی کے لوگ ہوں تو ٹھیک ہے؟ عرفان قادرنے کہا کہ نظرثانی کی اپیل دائرکریں گے جو ہمارا آئینی حق ہے جلد بازی میں فیصلہ نہیں ہونا چاہے جج رہا ہوں عدالت دوران دلائل سوال کرسکتی ہے عجلت نہ دکھائی جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close