گورنر پنجاب بڑی مشکل میں آگئے، سپریم کورٹ سے تازہ ترین خبر

لاہور( پی این آئی )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلی حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ

گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جب کہ حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے، دوسری جانب مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کہ عمران پراجیکٹ اس لیے لایا گیا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر

جماعتوں کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے۔عدم اعتماد لانے کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کرد ار نہیں ،احتساب عدالت لاہور کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمار ے بڑوں نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا، جو کوئی بھی بات کرتا ہے اس پر الزامات عائد ہوتے ہیں۔ ایسے آدمی کو سامنے لا کر کھڑا کیا گیا جس کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں ہے، ایسے شخص کو سیاست میں لایا گیا، جس کا سیاسی میدان میں کوئی کردار نہیں رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close