ملک میں ہر پل بدلتی سیاسی صورتحال ، سپریم کورٹ نے بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی جبکہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرزکو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلے کی اجازت  دی گئی ،

اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس  کے فریقین داخل ہو ئے۔دریں اثنا سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ پیر کو سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کیلیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھا ئے گئے

،پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہوگا، ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ملی ،پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close