لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی 37رکنی کابینہ میں 18نئے اور19پرانے چہرے شامل کئے گئے ہیں پی ٹی آئی کے تین منحرف اراکین بھی وزیر بن گئے،روزنامہ جنگ میں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کو بھیکابینہ میں جگہ دی گئی ہے کابینہ میں سب سے زیادہ نمائندگی لاہور کو دی گئی ہے اور11 وزراءلاہور سے شامل کیے گئے ہیں ان میں سے 6وزراءمیاں شہبازشریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی وزیر رہ چکے ہیں
البتہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق سیف الملوک کھوکھر اور رانا محمد طارق نئے وزرا کے طور پر شامل ہوئے ہیں تین خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو بھی شامل کیاگیا ہے کابینہ میں 21اضلاع کو نمائندگی دی گئی پہلی بار وزیر کا حلف اٹھا نے والوں میں لودھراں سے صدیق خان بلوچ،بہاؤلپور سے کاظم پیرزادہ، لاہور سے سیف الملوک، عظمیٰ بخاری ، رانا محمد طارق، بہاؤلنگر سے فدا حسین وٹو،ملتان سے اعجاز خان نون،غلام قاسم لنگاہ، علی حیدر گیلانی،
مظفر گڑھ سے غلام قاسم خان ہنجرا، بہاؤلپور سے ظہیراقبال چنڑ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اصغر وڑائچ،سیالکوٹ سے رانا لیاقت، ذیشان رفیق، گوجرانوالہ سے اشرف انصاری اور عمران خالد بٹ اور چنیوٹ سے سید حسن مرتضیٰ نئے چہرے کے طور پر شامل ہیں پچھلی حکومت کے تین منحرف اراکین اسمبلی جو حالیہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے انہیں بھی قلمدان سونپے گئے ہیں یوں بزدار کابینہ کے اسد کھوکھر، فدا حسین وٹو اور سبطین رضا اب حمزہ شہباز کی کابینہ میں بھی شامل ہیں آزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو بھی کابینہ میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں