پاک فو ج اور دہشتگردوں میں جھڑپ ، کتنی شہادتیں ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں ہوئی ہےجس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close