لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، پی ڈی ایم رہنما کا عمران خان کے حوالے سے دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلاہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دی جارہی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن اور امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا ہے۔ بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close