ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، ایک اور ن لیگی رہنما کا شکوہ

فیصل آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ، اب نا انصافی برداشت نہیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر تحریک انصاف کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ حکو مت میں لاڈلے تھے اور اپوزیشن میں بھی، عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل مذموم مہم چلا رہے ہیں، آپ مخصوص فیصلہ لینا چاہتے ہیں جو آپ کے حق میں جائے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ پر اعتبار نہیں ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا حق جو آئین پاکستان نے دیا ہے وہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے مطالبے پر عمران خان کیوں پریشان ہیں؟ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دے کر اس معاملے کو دیکھا جائے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ چاہیے، ہم نے اپنی حکومتیں ملک کی خاطر قربان کی ہیں، ہم سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کے سامنے پنجاب کا کیس رکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close