پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا شدید ردعمل

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے پر سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کے لیے پنجاب حکومت کے خزانےکا منہ کھول دیا۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنادیا گیا ہے، آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سےکم نہیں، 63 وزرا یاوزیرکے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیرآئینی اقدامات کے مرتکب حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close