ہمیں کسی کی یقین دہانی کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا دوٹوک جواب

اسلام آباد(پی این آئی)ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں، ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے، اسد عمر کا دو ٹوک اعلان۔

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مداخلت اور بیساکھی کی ضرورت نہیں ہمیں نہ سخت نہ نرم مداخلت اورنہ ہی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کوحل کرنے چاہئیں مل بیٹھ کرانتخابات پربات چیت کی جائے الیکشن کب ہونےہیں اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نہیں سیاستدان کریں گے آئیں معاملات طےکریں الیکشن کب کرانے ہیں، مداخلت کی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں پی ڈی ایم کوبری طرح شکست دی عوام کےمینڈیٹ سے پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ کو گھر بھیج رہے ہیں یہ 3ججزاس بینچ میں بھی موجودتھےجس کےفیصلےسےعمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف وقت حاصل کرنےکیلئےفل کورٹ کامطالبہ کررہی ہے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ پرفل کورٹ تشکیل دینےکی کوئی ضرورت نہیں آئین میں واضح لکھاہواہےووٹ کا فیصلہ پارلیمانی لیڈر کرے گا

 

سپریم کورٹ اپنافیصلہ کل سناچکی ہے انہیں صرف 2دن دیےگئےہیں موجودہ ججزکےفیصلےکی بنیادپرہی موجودہ حکومت بنی ہوئی ہے۔اسدعمر نے کہا کہ بینچ کا فیصلہ آنے دیں اس کےبعدپی ڈی ایم چاہےتوضرورفل کورٹ کی اپیل کرے عمران خان 22 کروڑعوام کےمینڈیٹ سےآئےتھےانہیں کیوں گھربھیجاگیا 22کروڑکامینڈیٹ لے کر وزیراعظم آیا اس وقت تو فل کورٹ کا مطالبہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں