ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے این آر او کیلئے ساتھی کے ذریعے حکومت کو کیا پیغام بھجوا دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان این آر او چاہتے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں احسن اقبال نے لکھا “ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے عمران نیازی نے معتمد ساتھی کے ذریعے این آر او حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا لیکن حکومتی اتحاد کا فیصلہ کہ اب کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

” خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے متعدد بار یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے این آر او ٹو لینا چاہتی تھی۔ نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے عمران خان کا موقف ہے کہ اس کے ذریعے موجودہ حکومتی اتحاد نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close