ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی آئین میں گنجائش نہیں، قمر زمان کائرہ بھی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے

لالہ موسیٰ (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی آئین میں گنجائش نہیں، ہم عدالتی فیصلےکااحترام کرتے ہیں ۔رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیاگیا، سوال یہ ہے کہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کاہے یا مسلم لیگ (ق) کا ، عدالتی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کےووٹ مستردہوئے ، مسلم لیگ (ق) کے ارکان نے پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی والےالزام لگارہےتھےکہ ووٹ خریدےجارہےہیں، عدالت نےوزیراعلیٰ پنجاب کو بطور ٹرسٹی کام کرنے کا کہا، حکمران اتحاد نے فل کورٹ بنانےکی استدعاکی، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ والےبتائیں ان کامینڈیٹ کیسےچوری ہوا؟ ، ( ق) لیگ مرکز میں ہماری اتحادی ہے۔جاتےہیں توان کی اپنی تشریح ہوتی ہے، عمران خان جھوٹ کواتنی باردہراتےہیں کہ سچ لگنےلگتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں