30اگست سے پہلے اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ۔۔۔ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچانے والی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ 30اگست سے پہلے اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کےلیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے،سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے،مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی ،آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ “اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے، اکتوبر نومبر میں ہر صورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑ لے، حمزہ اور شہباز اپنا سامان پیک کر لے، پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چئیرمین رہ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close