سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیس، چوہدری شجاعت حسین رات گئے کہاں روانہ ہو گئے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔

 

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے تھے جس کے باعث پرویز الٰہی ہار گئے تھے اور حمزہ شہباز دوبارہ منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اپوزیشن نے چیلنج کردیا۔اس پر سپریم کورٹ حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بحال کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close