اسلام آباد ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت،سپریم کورٹ کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے پیشِ نظر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

 

اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اور آنسو گیس گنز سے لیس ہوگی۔حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کل سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دی جائے، ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا۔اسلام آباد ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے پر غور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے پر حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کی جائے گی۔حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

 

حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم قائدین وکلا کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے۔پٹیشن میں فل کورٹ بنانے اور سپریم کورٹ بار سمیت متعلقہ درخواستوں کی ساتھ سماعت کی استدعا کی جائےگی۔مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) قیادت سپریم کورٹ جائے گی جب کہ ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی بھی درخواست گزار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close