اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی منظم مہم چلائی جا رہی ہے،ججز کے خلاف گالم گلوچ مہم 529 اکاؤنٹس نے شروع کی جنھیں مریم نواز فالو کر رہی ہیں۔ججز کے خلاف گالم گلوچ ٹرینڈ چلانے کے لیے تقریباً 11 ہزار ٹوئٹس کی گئیں،
یہ منظم مہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے بعد شروع ہوئی۔ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا یہی رویہ رہا ہے، جب بھی ان پر کوئی دباؤ آتا ہے تو یہ اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی سوشل میڈیا سیل کے کرتا دھرتا تین شخصیات ہیں جن میں مریم نواز، مریم اورنگ زیب اور فہد حسین شامل ہیں۔انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مہم عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے،
اس بار جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف گھٹیا مہم چلائی گئی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی جانب سے اس طرح کی اگلی مہم فوج کے کچھ افسران کے خلاف بن رہی ہے، کچھ ٹی وی اینکر بھی اس میں شامل ہیں۔اس وقت سب سے دھمکی آمیز بیانات فضل الرحمان کے ہیں، چیف جسٹس ہائی کورٹ کے خلاف انھوں نے بے ہودہ الزام لگائے، جن کیسز کی بات کی گئی وہ تو ان کے پاس تھے ہی نہیں، تو یہ مہم ابھی اور آگے جائے گی۔
* These 2 verified account also participated (@AbudllahFarooq, @Mujeebtalks) which help the trend to appear on the trending panel.
* 30% tweets posted from KSA, Dubai, UK and others
* Lot of tweets have copy pasted text, indicates bot activity pic.twitter.com/waE4xCDKtw
— meddy tweets (@meddytweets) July 23, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں