لاہور (پی این آئی) مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کےخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہوجائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ نے اسٹبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا، دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔
ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کر دو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ اب نہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے، ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں