میری کسی سے کشتی کروانی ہے؟ چوہدری شجاعت حسین نے فواد چوہدری کو شرمندہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر سابق صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنی صحت سے متعلق فواد چودھری کے تبصرے کے بعد انہیں فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ میری کسی کے ساتھ کشتی کروانا چاہتے ہیں؟ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میرے سوال کے جواب میں فواد چودھری ہنس پڑے۔

یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ ہمیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، وہ بیمار ہیں اور ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چودھری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا، ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے۔ فواد چودھری نے یہ بھی کہا تھا کہ ’چودھری شجاعت کہتے ہیں کہ ہمیں عمران خان کا مینڈیٹ نہیں چاہیے، تو پھر اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ اپنی نشستوں سے استعفی دے دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close