مجھے لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دبا ئوہے، مونس الہیٰ نے ماموں شجاعت کے فیصلے کا جواز پیش کر دیا

لاہور(آئی این پی)ق لیگی رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مونس الہی نے کہا کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا ، جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے،مونس الہی نے کہا کہ خط میں ق لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا،

انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہی کے وزیر اعلی بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں،جس پر مونس الہی نے جواب دیا کہ اسکا مطلب کہ پرویزالہی الیکشن نہیں جیتیں گے،رہنما ق لیگ مونس الہی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دبا ئوہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close