آرمی چیف کی تعیناتی سمیت عمران خان کن تین معاملات پر مذاکرات کو تیار ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر سیاسی مذاکرات کروانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہہ سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے صحافی انصار عباسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

 

ہماری یہ بات بھی ہوئی ، 3 معاملات ہیں جن پر سیاستدانوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں ، ایک الیکشن اور الیکشن ریفارمز، دوسرا معاشی ایجنڈا اور تیسرا معاملہ آرمی چیف کی تعیناتی کا شامل ہے ، یہ ایسی چیزیں ہیں جوکہ الیکشن سے قبل طے ہونی چاہئیں ، ملاقات میں عمران خان نے بھی ان 3 معاملات پر مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی ، اس بات کا امکان ہے کہ عمران خان جلد ہی صدر مملکت کو خط لکھیں گے اور ان سے سیاسی مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کہیں گے یا کسی اور نیوٹر ل سطح پر یہ مذاکرات ہوں ، لیکن مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہئے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان ہے ، اسٹیبلشمنٹ نرم مداخلت کرتے ہوئے سیاستدانوں کو بات چیت کی میز پر لا سکتی ہے اور اکتوبر میں انتخابات کے واضح امکانات ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close