چوہدری شجاعت کے خط کی حیثیت کیا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )چوہدری شجاعت کے خط کی حیثیت کیا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا موقف بھی آگیا۔۔  پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی چوہدری شجاعت کے خط کو صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیا ہے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ”بارش کا ہے موسم! چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں“۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ”امید ہے ان سیاہ بادلوں کے چھٹنے سے پہلے پنجاب میں چھائی سیاہ سیاست مٹ جائے گی ،سب نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں