ریحام خان کا پی ٹی آئی والوں پر طنز، کوئی انہیں لُڈو لا دو، حیران کن فرمائش

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں کرنے کو کچھ نہیں تو کوئی انہیں لُڈو ہی خرید دے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے پیغام جاری کیا ہے کہ “تو ابھی تک شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، اس لیے پاکستان تحریک انصاف کے پاس خود کومصروف رکھنے کیلئے کچھ نہیں ہے ،کوئی انہیں لڈو خرید کے دے دے ۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ “پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے،جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close