ن لیگ کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی، مریم نواز کی ضمانت کینسل ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔مریم نواز کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بابر اعوان نے کہا ” برضمانت ملزمہ مریم نواز، پنجاب بری طرح ہارنے کے بعد توہینِ عدالت پر اتر آئی۔

 

 

ملزم، abuse of process of law کرے تو اُس کی ضمانت کینسل ہوتی ہے۔ مرضی کے بنچ بنوانا، اداروں کو دبانا اور این آر او نکلوانا، مریم کے خاندان کا واحد “ڈکلیئرڈ” اثاثہ ہے۔ ایسا نہیں چلے گا۔”انہوں نے مزید کہا ” مریم نواز کے شریف خاندان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملہ کیا اور بچ نکلے۔ آج ایک بار پھر حملہ کیا گیا جو ناقابلِ قبول ہے۔ پریشانی یہ ہے اب رفیق تارڑ جیسے بنچ بنوانے والا کوئی موجود نہیں۔ Good cop چیری بلاسم کی ناکامی کے بعد، ابّا نے Bad cop کلیبری مریم لانچ کردی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں