کراچی (پی این آئی)سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ڈپٹی سپیکر کی جانب سے سامنے لائے جانے والے چوہدری شجاعت حسین کے خط پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط سیاسی طور پر جتنی بھی عمدہ چال ہو لیکن سیاسی اخلاقیات کیلئے انتہائی فضول چیز ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے تعلقات کے برخلاف مونس الٰہی اور سالک حسین کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، چوہدری پرویز الٰہی عمر میں بڑے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ چوہدری شجاعت حسین کو اپنا لیڈر مانا۔چوہدری شجاعت کا خط سیاسی طورپر جتنی بھی عمدہ چال ہو لیکن سیاسی اخلاقیات کے لیے انتہائی فضول چیز ہے، چوہدری شجاعت کے خط کو سیاسی تاریخ میں ہمیشہ منفی انداز میں دیکھا جائے گا، اس کے بعد چوہدری شجاعت کے لیے مسلم لیگ ق کو سنبھالنا مزید مشکل ہو جائے گا، ضمنی انتخابات کے مینڈیٹ کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو ہی وزیراعلیٰ بننا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں