تحریک انصاف کی آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کی پیشنگوئی کر دی گئی

دبئی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نے حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر جشن منایا اور ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سینئر ارکان، ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی، یو اے ای کے جنرل سیکرٹری سید آصف زمان نے کیا۔

 

اس موقع پر پی ٹی آئی، یو اے ای کے صدر نیاز خان جدون کی پاکستان سے یو اے ای واپسی پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ڈنر بھی رکھا گیا تھا۔تقریب میں پی ٹی آئی کے عتیق الرحمن، عزیز اللہ خان، محمد ثقلین، ملک ظفر اعوان، حفیظ احمد، شہزاد احمد، اورپی ٹی آئی کی خواتین ممبران نے بھی شرکت کی۔دوران تقریب پی ٹی آئی کے متذکرہ عہدیداران نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواران نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ملک میں غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی پورے ملک میں ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کلین سویپ کر سکتی ہے- پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے اور عمران خان عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں-مقررین نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، اور ہر قدم پر اپنے محبوب لیڈر کے شانہ بہ شانہ چلیں گے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے متذکرہ لیڈران اور عہدیداران نے پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدواران کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ھوئے کیک بھی کاٹا- اس موقع پر اس بات کی ہدایت بھی کی گئی کہ یہاں سیاسی سرگرمیاں متحدہ عرب امارات کے قانون کی حد میں رہ کر کی جائیں اور کسی قسم کا تجاوز نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں