عمران خان کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی، الیکشن کمیشن نے سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جمعرات کی تقریر کا مسودہ منگوالیا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور کے لبرٹی چوک میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، جنہوں نے پنجاب ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہیے۔

 

 

 

تاہم اب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی اس تقریر کا مسودہ منگوالیا ہے اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا وقت بتائے گا کہ بددیانت کون ہے۔دوسری جانب اس سے قبل ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چوروں اور لوٹوں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیا، حکومتی لوگوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھتے ہوئےعمران خان کے الزامات کا نوٹس لیا تھا ۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی بھکر اور لیہ میں تقریر کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جب کہ 8 جولائی کو خوشاب میں کی جانے والی تقریر کا ریکارڈ بھی مانگا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں