ظہیر احمد کے ہاتھ کچھ نہ آیا، دعا زہرہ کو واپس کراچی بھجوانے کا حکم

لاہور (پی این آئی) مقامی عدالت نے دعا زہرہ کو کراچی بھجوانے، ان کا تحفظ کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد دعا زہرہ کے معاملے میں کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔

انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے اور کراچی کی عدالت میں پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرہ سے ملاقات نہ کرنے دی جائے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور خاتون اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close