نیا آرمی چیف کون بنے گا؟ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میری پیشن گوئی یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ 6 ہفتوں میں اسلام آباد میں نگران حکومت آجائے گی۔ اگلی نئی حکومت طے کرے گی کہ نیا آرمی چیف کون بنے گا۔ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے دس پندرہ دنوں میں مسلم لیگ( ن) کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے، خود جانا ہے یا نکالے جائیں گے۔ مجھ سے یہ مشورہ لیں اگر جگہ بنتی ہے تو پی ڈی ایم والوں کو چاہیے کہ نیا بیانیہ بنائیں۔

 

ہمیں عمران نے نہیں نکالا، ہم ملک کو ڈیفالٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے لیکن اب ہم جا رہے ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے مل کر حکومت بنائیں گے عمران خان اکیلا حکومت نہیں بنا سکتا۔ جب عمران خان کو نکالا گیا تھا تو اس کی مقبول بہت نیچے جا چکی تھی۔ اگر اس وقت ہی پی ڈی ایم والے الیکشن کروا لیتے تو انہوں نے سویپ کر جانا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close