اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو لکھے گئے خط نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی پوری کایا ہی پلٹ دی ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق چوہدری شجاعت کا خط سامنے آنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگیا اور ڈپٹی اسپیکر نے (ق) لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کردیا۔اس تمام صورتحال میں
سوشل میڈیا پر عمران خان کا چوہدری شجاعت حسین کے لیے ماضی میں دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے۔عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ چوہدری صاحب پاکستان کے وہ سیاستدان ہیں جن کے پاس جو اسکلز ہیں وہ شاید ہی پاکستان کے کسی اور سیاستدان کے پاس ہوں ہمارا اس آپ کے اور آپ کے خاندان کے اوپر پورا اعتماد ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں