دیوار سے نہ لگایا جائے، رانا ثناللہ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ف پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے جوڈیشل روایات کے مطابق فیصلے کیے جائیں، ن لیگ کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ غنڈہ عناصر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی دیواریں پھلانگیں، زبردستی دفاتر میں داخل ہوئے، مگر متعلقہ تھانے کو کوئی شکایت نہیں دی۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے،

وہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close