عمران خان اقتدار نہیں، کیا چاہتے ہیں؟ فواد چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہینِ عدالت میں طلب کرنا چاہیے، آپ اس طرح عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے وہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلان بی ہمارا نہیں، اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close