ماہر قانون کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ق لیگ کے ووٹ کو مسترد کرنا دھوکہ دہی قرار

لاہور (پی این آئی) ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کو ان کی دھوکہ دہی قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان اکرم راجہ نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کو ڈپٹی سپیکر کی دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ تمام فریقوں نے آئینی عمل کو مذاق بنا رکھا ہے، تمام فریق آئینی عمل کو اپنے مفاد کیلئے اپنی مرضی سے توڑنا مروڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین اسی وقت معنی خیز ہوتا ہے جب سیاست سے بالا تر ہو کر الفاظ اور روح پر عمل یقینی بنائیں۔انہوں نے اپنے ایک اورٹویٹ میں کہا کہ پارٹی سربراہ ارکان کو پارلیمانی پارٹی کے ووٹنگ کے فیصلے سے منع نہیں کرسکتا،اس حوالے سے آرٹیکل 63 اے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنا مروڑنا افسوسناک ہے لیکن آج جو ہوا ہے وہ پاگل پن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close