آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو کیا یقین دلایا؟ مونس الہٰی کی سینئر صحافیوں سے گفتگو منظر عام پر آ گئی

لاہور(آئی این پی )رہنما مسلم لیگ ق مونس الہی کی سینئر صحافیوں سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو سامنے آگئی جس میں مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا ہیکہ وہ پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنوا دیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مونس الہٰی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا، آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو یقین دلایا ہے کہ وہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنوا دیں گے۔

مونس الہی نے مزید بتایا کہ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو کہا کہ پرویز الہی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہٰی نے تصدیق کی تھی کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت سنائی دی جس کے بعد مونس الہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔ ایک اور سینئر صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو میں مونس الہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں (چوہدری شجاعت)کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنے سے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کے امیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔مونس الہٰی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے اور زرداری جیت گئے۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت نے خط میں لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں