وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، عمران خان خود کہاں موجود تھے؟ کس کس سے رابطہ رکھا؟

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر موجود رہ کر پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرتے رہے ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی لاہور میں موجود رہی اور ان کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان دوسرے روز بھی لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود رہے جہاں ان سے بعض پارٹی رہنمائوں نے بھی ملاقات کر کے مشاورت کی ۔ ہوٹل میں موجود مرکزی رہنما بھی پارٹی چیئرمین سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں ہرلمحے کی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی لاہور میں موجود ہے اور ان کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے ۔ لاہور میں موجود رہنے والے رہنمائوں میںشاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب خان، بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ ، عامر ڈوگر سمیت دیگر شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close