لاہور (پی این آئی) تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے میں آج جو کردار ادا کیا ہے اسے سیاست نہیں چتر چالاکی کہتے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “چوہدری شجاعت صاحب بصدِ ادب کہنا یہ ہے کہ آج آپ نے اپنی عمر بھر کی کمائی ضائع کر دی،آج آپ نے اپنی عمر بھر کی عزت داؤ پر لگا دی،آج آپ کے بچے اور بچوں کا اقتدار جیت گیا،آج آپ کی اخلاقیات اور اصول ہار گئے۔
محترم جو آپ نے آج کیا اسے سیاست نہیں چتر چالاکی اور پیٹھ میں چھرا گھوپننا کہتےہیں۔”خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک خط کے ذریعے مسلم لیگ ق کے ایم پی ایز کو ہدایت کی تھی کہ وہ وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان کے امیدوار (چوہدری پرویز الہٰی ) کو ووٹ کاسٹ نہ کریں۔ ان کی اس ہدایت کے باوجود ق لیگ کے ایم پی ایز نے چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
چوہدری شجاعت صاحب بصدِ ادب کہنا یہ کہ آج آپ نے اپنی عمر بھر کی کمائی ضائع کر دی،آج آپ نے اپنی عمر بھر کی عزت داؤ پر لگا دی،آج آپ کے بچے اور بچوں کا اقتدار جیت گیا،آج آپکی اخلاقیات اور اصول ہار گئے،محترم جو آپ نے آج کیا اسے سیاست نہیں چتر چالاکی اور پیٹھ میں چھرا گھوپننا کہتےہیں۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) July 22, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں