اسلام آباد(پی این آئی) تجزیہ کار حفیظ اللّٰہ نیازی نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان دوری کی وجہ بتادی۔ حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی جب عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ گئے تو شجاعت حسین اس سے لاعلم تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی جانب سے عمران خان کی حمایت نے چوہدری شجاعت حسین کو انتہائی مایوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل رات کو آصف زرداری نے مونس الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں