ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کیے جانے پر تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے چوہدری شجاعت کا خط پڑھ کر سنایا جس میں ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کریں۔

 

 

ڈپٹی سپیکر نے پارٹی سربراہ کے خط کے تناظر میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹوں کو مسترد کردیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے راجہ بشارت کی ڈپٹی سپیکر سے شدید بحث ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کا اختیار پارٹی سربراہ نہیں بلکہ پارلیمانی لیڈر کے پاس ہے تاہم ڈپٹی سپیکر نے ان کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے ق لیگ کے ووٹ شمار نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی سپیکر کے اس فیصلے پر راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں