چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو کس بات کی سزا دی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے عمران خان جھوٹ کو سچ بنا کر بیچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سینئر سیاستدان قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے چل گئے، ووٹ خریدے گئے ہیں، آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، آصف زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کافی عرصے سے بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close